تلنگانہ

حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی کینیڈا روانگی 

پریس نوٹ: حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی مع اہلیہ قاریہ امۃ الرشید سعیدہ ارشدی اپنے فرزند احمد عبد البصیر فیضان (انجینئر) وسکریٹری “بزم اردو-کینیڈا” کی دعوت پر بروز پیر ۱۰ جولائی کینیڈا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ مختلف ادبی وثقافتی محفلوں میں شرکت کریں گے۔ بالخصوص ۱۵ اگست یوم آزادی ہند کے موقع پر کیلگیری میں منعقد ہونے سالانہ ادبی پروگرام سے بعنوان “ساری دنیا میں اردو زبان کی اہمیت اور مقبولیت” خطاب کرتے ہوئے بہ حیثیت استاد اردو، آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے۔

 

 

اس سلسلے میں بروز اتوار ڈان ہائی اسکول میں “احباب منشاوی” کی جانب سے ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس تہنیتی تقریب میں جناب میر محتشم علی خان باڈی بلڈر سلور مڈلسٹ، نامور صحافی جناب شجیع اللہ فراست کے علاوہ شاگردوں میں شامل جناب زماں خاں، جناب راشد علی ہاشمی، جناب ظاہر الدین فاروقی، جناب ڈاکٹر غلام عباس (ماہر امراض جلد)، جناب عبد الجلیل، جناب شفیع احمد، جناب خواجہ، جناب نعیم الدین ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button