پٹرول پمپ ورکر کی بیٹی نے آئی آئی ٹی کانپور میں پٹرو کیمکل میں حاصل کی سیٹ- وزیر پٹرولیم نے دی مبارکباد

 نئی دہلی:ایس راجا گوپالن پچھلے 20 سال سے کیرالہ کے ضلع کنور ضلع کی پائیانور میں انڈین آئیل کارپوریشن پٹرول بنک میں ورکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی بیوی کے شوبھنا مقامی بجاج موٹرس میں ورکر کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس جوڑے کی بیٹی آریہ نے مالی مشکلات کے باوجود بی ٹیک مکمل کیا۔ آریہ نے آئی آئی ٹی کانپور میں ایم ٹیک (پٹرو کیمیکل انجینئرنگ) میں سیٹ حاصل کی۔اس بات کا انکشاف انڈین آئیل کارپوریشن کے چیئرمین سری کانت مادھو نے وائیدھیا نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کیا۔ انھوں نے لکھا میں آپ کے ساتھ انڈین آئیل کارپوریشن کے کارکن راجگوپالن کی بیٹی آریہ کی متاثر کن کہانی شیئر کر رہا ہوں۔ مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے ٹویٹر پر آریہ کو مبارکباد دی۔