حیدرآباد میں کورونا سے ہونے والی دلہن کی موت

حیدرآباد: کورونا سے متاثرہونے کی وجہہ سے ایک ہونے والی دلہن کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں پیش آیا۔بھرت نگر کے رہنے والے اننتیا کی بیٹی 22سالہ سری وانی کی شادی اس ماہ کی 13تاریخ کو ہونے والی تھی۔سری وانی کی صحت خراب ہونے پر اس کا کورونا کا معائنہ کیا گیا تاہم اس میں وہ مثبت پائی گئی۔بعد ازاں اس کے ارکان خاندان نے اس کو ایل بی نگر کے ایک ہاسپٹل میں داخل کروایا جہاں وہ زیرعلاج تھی۔علاج کا دوران اس کی موت ہوگئی۔شادی سے پہلے اچانک اس کی موت پر اننتیا کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔