ایجوکیشن

آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان عصری درسگاہوں سے دینی تقاضوں کی تکمیل کا کامیاب انعقاد

گھروں میں دینی تعلیم کی کمی دینی تعلیم کی طرف عدم توجہ طلباء میں بگاڑ کا نتیجہ بچوں کی اخلاقی بگاڑ کو آزادی کا نام دینا افسوس ناک اسلام نے عصری علوم حاصل کرنے کے لئے کبھی منع نہیں کیا ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم کے زیر اہتمام بھکتارام داس کلاکشیترم نزد آر ڈی او آفس کھمم میں منعقدہ عظیم الشان اجلاس عام بعنوان عصری درسگاہوں سے دینی تقاضوں کی تکمیل سے مہمان مقرر حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی صدر دارالافتاء والارشاد حیدرآباد نے کیا مفتی احمداللہ نثار صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج گھروں میں دینی تعلیم کی کمی کی وجہ سے طلباء میں بے دینی عام ہوتے جارہی ہے

 

ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی اولاد کی دینی نہج پر تربیت کو لازم کرلے آج ملک میں مدارسِ دینیہ نے وہ عظیم خدمات انجام دیں جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی مدارس اسلامیہ میں پڑنے والے طلبہ فارغ ہو کر مساجد و مدارس اسلامیہ سے وابستہ ہوکر وہ عظیم خدمات انجام دیں رہے ہے جو امت مسلمہ کے لئے بے حد ضروری ہے اور مدارس کے فارغین ملک کے طول و عرض میں سماجی ملی خدمات انجام دیتے ہوئے ملک کے عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہے آج عصری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق اور کردار کی بھی تربیت اشد ضروری ہے اور عصری درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے والے مسلم طلبہ مستقبل میں اپنے محنت اور جستجو کے ذریعے ایک بہترین ips اور ایک بہترین ias آفسر بنیں دورے حاظر میں ملک میں مسلم آئ پی ایس اور آئ اے ایس عہدیداروں کی اشد ضرورت ہے مفتی صاحب نے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے عصری درسگاہوں کے ذمداروں اور اساتذہ سے کہا کہ اسکول میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاقیات اور کردار کی بھی بہر پور تربیت کریں یہ عصری تعلیمی اداروں کے ذمداروں کا بہت ضروری کام ہے جس سے آج غفلت برتی جارہی ہے مذہب اسلام نے تعلیم کے حصول کے لیے جدو جہد کرنے حکم دیا مگر علم نافع حاصل کریں

جس کے ذریعے دنیا و آخرت میں ترقی ہو مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ 2011 سال میں حکومت ہند کے اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ ملک میں 15فیصد مسلمانوں کی تعداد ہے جن میں سے تین فیصد مسلمان تعلیم یافتہ ہے ملک بھر میں 3798 ips آفیسرز ہے جن میں سے مسلم IPS آفیسرز کی تعداد ملک بھر میں صرف 139 ہے تین فیصد آبادی کے لحاظ سے 539 ہوناچاہیے مزید مسلم 400 مسلم ips آفیسرز کی ملک میں کمی ہے اسی طرح ملک بھر میں کل 4619 ias آفیسرز ہے جن میں مسلم ias 153 آفیسرز ہے مزید 655 ہوناچاہیے مسلم ias آفیسرز کی کمی ملک بھر میں 502 ہے اس خلاء کو پر کرنے کی ذمداری عصری تعلیمی اداروں کے ذمداروں اور اساتذہ کی ہے مفتی صاحب نے اپنے مدلل خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج عصری تعلیمی اداروں میں پڑنے والے مسلم طلبہ ہر میدان میں ترقی کریں ان طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ذمداروں اور اساتذہ کا کلیدی کردار ہونا چاہیے اس اجلاس میں آکسفورڈ ہائی اسکول کے طلباء نے بہترین دینی تعلیمی مظاہرہ پیش کیا

اس موقع پر مولانا سعید احمد قاسمی صاحب مفتی احمد اشاعتی صاحب جناب خلیل احمد خان صاحب جماعت اسلامی نے بھی خطاب کیا آکسفورڈ اسکول کے کرسبانڈنٹ جناب محمد جعفر علی متین نے آکسفورڈ اسکول کی مختصر کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آکسفورڈ اسکول کے قیام کے بیس سال مکمل ھوے جب آکسفورڈ اسکول بیس سال قبل قائم کیاگیا تب صرف 6 طلبہ سے آغاز ہوا اب الحمدللہ 1200 سو سے زائد طلباء اسکول میں زیر تعلیم ہیں حافظ محمد جواد احمد نے جلسہ کی نظامت کی مہمان علمائے کے ہاتھوں آکسفورڈ اسکول کے طلباء جو دینی مظاہرہ میں کامیاب ھوے انعامات دیے گئے

جناب محمد جعفر علی متین نے مہمان علمائے کرام کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی اجلاس میں اولیاء طلباء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی حافظ محمد جواد احمد نے تمام مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی کے دعا پر جلسہ کا اختتام میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button