حیدرآباد میں 22دن کے بچہ کا قتل

 حیدرآباد:حیدرآباد میں شوہر بیوی کے جھگڑے کے نتیجے میں شیر خوار بچے کی موت ہوگئی۔ سعید آباد پھوسل بستی سے تعلق رکھنے والے راجو کو 22 دن کا بچہ تھا۔ کل رات اس نے اور اس کی بیوی نے شراب پی لی، خاتون کی گود میں شیر خوار بچہ تھا۔ ان کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران شوہر نے پائپ سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا اور مار بچے کو لگا جسکی وجہ سے اسکی موت ہوگئی، ایک اور ذرائع کے مطابق خاتون نے شوہر کے حملے کے بعد اپنے آپکو بچانے کیلئے بچے کو دبا کر پکڑ لیا تھاجسکی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ بہر حال شوہر بیوی کے جھگڑے میں شیر خوار کی موت ہوگئی۔