ٹرینوں میں کھانے کی سہولت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: اب ٹرینوں میں دوبارہ پکی ہوئی غذا مسافرین کو سربراہ کی جائے گی۔ ریلوے بورڈ نے ٹرینوں میں پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خدمات کووڈ انیس وبا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں کے سبب روک دی گئی تھی۔ ریلوے بورڈ نے انڈین ریلوے کے کھانا فراہم کرنے اور سیاحت سے متعلق کارپوریشنIRCTC کو یہ خدمات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق مکتوب روانہ کیا ہے۔ حال ہی میں شہری ہوابازی کی وزارت نے فضائی کمپنیوں کو سبھی اندرون ملک پروازوں پر کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔