انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار

ریاض ۔ کے این واصف 

مسجد نبوی کے اکثر زائرین روضہ مبارک کی جالیوں  کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں جس سے انتظامیہ زائرین کو روکتا ہے۔ اس کے لئے وہاں لوگ تعینات کئے جاتے ہیں اب انتظامیہ نے اس کا ایک مستقل حل نکالا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تانبے کے نئے حفاظتی حصار کا افتتاح کیا ہے۔ اس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے حفاظتی حصار کا اہتمام مسجد نبوی کی جمالیاتی شناخت کو حسین بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا، یہاں پہلے لکڑی کا حفاظتی حصارموجود تھا۔

نیا حفاظتی حصار اعلی معیار کے تانبے سے تیار کرایا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 87 میٹر ہے اور یہ ایک میٹر اونچا ہے اور متعدد یونٹس پر مشتمل ہے۔نئے حفاظتی حصار میں زائرین کے شدید ہجوم سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچاؤ کا بھی اہتمام ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button