ایجوکیشن

بیدر کی طرز پر ڈراپ آوٹس کو تعلیم دینے کا فیصلہ۔شاہین گروپ کے صدرنشین اور حیدرآباد کے ماہرین تعلیم کا اجلاس

حیدرآباد: ترک تعلیم کرنے والے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حیدرآباد میں بیدر کی طرز پر اے آئی سی یو (اکیڈیمک انٹنسیو کیر یونٹ) قائم کی جائے گی۔ بیدر کے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے صدرنشین ڈاکٹر عبدالقدیر اور شہر حیدرآباد کے خانگی اسکولوں کے ایک وفد کے درمیان ایک میٹنگ کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں لڑکوں کی تعلیم سے متعلق مسائل پر خصوصیت کے ساتھ تفصیلی غور کیا گیا۔ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنس جے اے سی کے ایک وفد نے کنوینر جناب فضل الرحمن خرم کی قیادت میں ڈاکٹر عبدالقدیر صدرنشین شاہین گروپ سے ملاقات کی۔ اس وفد میں جناب محمودعلی ساجد‘ انجینئر سید حیدر علی‘ جناب ایم اے روف قادری‘ جناب محمدکلیم اللہ پرویز‘ جناب میر محسن علی‘جناب محمداحمدحسین‘جناب محمدمقبول علی خاں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button