تلنگانہ

ہنمکنڈہ ورنگل کے مسلم کمیونٹی ہال میں وائس آف میڈیا یونین کا اجلاس

ہنمکنڈہ _ 10 جون ( پریس نوٹ ) نہ ذات نہ کسی پارٹی کا جھنڈا، صرف صحافیوں کا مفاد ہمارا ایجنڈا ہے” ان خیالات کا اظہار ہنمکونڈہ ورنگل، مسلم کمیونٹی ہال، میں منعقدہ یونین” وائس آف میڈیا ” کے ایک اجلاس میں سینئر جرنلیسٹ ڈاکٹر اکبر شیخ نے کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ وائس آف میڈیا ہندوستان بھر کے صحافیوں کے مسائل کی نمائندگی کرتی ہے۔

 

اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اکبر شیخ وائس آف میڈیا،”صدر ساوتھ انڈیا ” نے کی اور وائس آف میڈیا، صدرتلنگانہ بی سندیش, نائب صدر محمد عبدالقادر نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

 

ہندی کےمشہور صحافی بی سندیش نے تمام موجود صحافیوں کو وائس آف میڈیا ” کے بارے میں واقف کروایا اور کہا کے زیادہ سے زیادہ صحافی اس تنظیم میں شامل ہوں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

 

نائب صدر محمد عبدالقادر نے کہا کہ وائس آف میڈیا” آپ تمام صحافیوں کے مفاد کے لیے ،بنا کسی مذہب و ذات کا فرق کیے بغیر کام کرتی ہے ۔اگرکسی صحافی کے ساتھ ناانصافی یا بد سلوکی ہوتی ہے تو یونین وائس آف میڈیا” خاموش نہیں بیٹھے گی وائس آف میڈیا” صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک عظیم تنظیم ہے۔ جو اب تک ہندوستان کے 16 ریاستوں میں چوبیس ہزار صحافیوں کو آن لائن ممبر شپ کے ذریعے جوڑنے کا کام کرچکی ہے-

 

اور انہوں نے کہا کے وائس آف میڈیا ایک قومی تنظیم ہے جو بے لوث صحافیوں کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔ اس موقع پر یونین ،، وائس آف میڈیا،، کی تین ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں، جن میں ہنم کونڈہ، ورنگل اور بھوپال پلی اضلاع شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button