نیشنل

دہلی میں ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: قومی دارلحکومت میں ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے دہلی کے چیف منسٹراروند کجریوال نے کورونا کے معاملات کے کمی کے پیش نظر ہفتہ کے آخر میں نافذ کرفیو ختم کرنے کی لیفٹننٹ گورنرانل بیجل سے سفارش کی ہے۔ چیف منسٹرنے دہلی میں ہفتہ کے آخر کا کرفیو ہٹانے کی تجویز کو آج منظوری دی اور اس سلسلہ میں لیفٹننٹ گورنرکو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس کی منظوری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button