دہلی میں ڈھائی ہزارکروڑ کی ہیروئن ضبط

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ڈھائی ہزار کروڑ روپے مالیت کی 354 کلوگرام ہیروئن ضبط کرتے ہوئے منشیات کے ایک وسیع بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پتہ لگایا ہے۔اس معاملے میں دہلی کے ایک اور ہریانہ کے تین افراد سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے۔ خصوصی سیل کے ذریعے ضبط کی گئی ہیروئن کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے اور یہ منشیات کا سب سے بڑا سنڈیکیٹ ہے جس کا انکشاف کیاگیاہے۔پولیس اس معاملے میں منشیات اور دہشت گردی کے تعلق کی چھان بین کررہی ہے۔مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ یہ ہیروئن افغانستان سے منتقل کی گئی تھی۔