نیشنل

نکاح سے عین قبل دلہے کی فنکشن ہال میں دوڑا دوڑا کر پٹائی۔جہیز مانگنے پرخوب ہوئی خاطرداری _ دلہے کی پٹائی کا ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: اکثرشادی بیاہ کے موقع پردلہے کی خوب خاطرتواضح کی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ایک دلہے کی شادی میں ایسی خاطرداری کی گئی جسے وہ عمربھربھول نہیں پائے یعنی کہ لڑکی والوں نے اس کی پٹائی کردی۔ سوشیل میڈیا پرریاست اترپردیش غازی آباد کا ایک ویڈیوتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فنکشن ہال میں دولہے کی دوڑا دوڑا کرزبردست پٹائی کی جا رہی ہے۔ جہاں ایک طرف لڑکی والے اسے ماررہے ہیں وہیں دوسری طرف اس کے رشتہ داراسے بچاتے دیکھے گئے، یہ ویڈیو 12 دسمبر کا بتایا جا رہا ہے دولہے کی پٹائی کی ویڈیو ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
یہ واقعہ صاحب آباد کا ہے جہاں آگرہ سے تعلق رکھنے والے مزمل حسین نامی نوجوان کی شادی ایک لڑکی سے طئے پائی اورتمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ باراتی شادی خانہ پہنچ گئے جس کے بعد اچانک شادی سے عین قبل دلہا اوراس کے رشتہ داروں نے دس لاکھ روپئے جہیز کا مطالبہ کیا، کہا جارہا ہے کہ پہلے ہی تین لاکھ روپئے اورایک ہیرے کی انگوٹھی انھیں دی گئی تھی۔ دس لاکھ روپئے دینے سے انکارپرانھوں نے شادی سے انکارکردیا، اسی دوران دلہن کے گھر والوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ مزمل پہلے سے شادی شدہ ہے اوراس نے تین شادیاں کی ہیں اوریہ شادی دھوکہ سے کی جارہی ہے۔
جیسے ہی شرکاء کو دولہے کی حقیقت کا علم ہوا تو وہ برہم ہوگئے اور انھوں نے دولہے کی خوب پٹائی کردی۔ اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی اورپولیس وہاں پہنچ گئی۔ دلہن کے بھائی کی شکایت پر ملزم دولہا کے خلاف 420 اور جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button