نیشنل

بی بی سی کے دہلی اور ممبی دفاتر میں انکم ٹیکس کے دھاوے

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس ڈیسک) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج صبح  دہلی اور ممبی میں واقع برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر میں دھاوے منظم کئے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق بی بی سی پر الزامات ہیں کہ بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ جس کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بی بی سی  کے دفاتر کی چھان بین کر رہا ہے۔

آئی ٹی حکام نے کچھ صحافیوں کے فون ضبط کر لیے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کچھ افسران نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تلاشی نہیں لے رہے ہیں، بلکہ سروے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بینک  کھاتوں کو چیک کر رہے ہیں۔ حکام نے عملے کو باہر نہ نکلنے کا حکم دیا۔

 

واضح رہے کہ بی بی سی چینل نے حالیہ دنوں گودھرا فسادات پر ایک دستاویزی فلم جاری کی تھی۔ تاہم اس دستاویزی فلم پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔

مرکزی حکومت نے حال ہی میں مودی پر بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم پر پابندی لگا دی ہے۔ اس دستاویزی فلم پر سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ دو حصوں پر مشتمل اس دستاویزی فلم پر یوٹیوب اور ٹوئٹر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ لیکن یہ دستاویزی فلم کچھ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دکھائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button