نیشنل

ملک کی 100 سال سے قدیم تمام مساجد کا خفیہ سروے کروایا جائے۔سپریم کورٹ میں درخواست داخل

نئی دہلی: ملک میں جاری مندرمسجد تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے 100 سال سے قدیم تمام اہم مساجد کا سروے کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس تعلق سے عدالت عظمیٰ میں ایک مفاد عامہ کے تحت ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ یا کسی دوسرے ادارے کو حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سروے کو خفیہ رکھا جائے تاکہ اگر کوئی باقیات برآمد ہوتی ہوں تو مذہبی نفرت پھیلنے اور جذبات کو بھڑکنے سے روکا جا سکے۔ درخواست گزارنے الزام لگایا کہ کئی ہندو، جین، سکھ اوربدھ مندروں کو توڑ کرمساجد تعمیرکروائی گئی۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ شوبھم اوستھی اور سپترشی مشرا نے ایڈوکیٹ وویک نارائن شرما کے ذریعہ یہ درخواست داخل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button