نیشنل

فیشن شو میں لائٹنگ کا بھاری المونیم فریم گرجانے سے ماڈل کی موت _ نوئیڈا کے فلم سٹی میں واقعہ

نئی دہلی _ 11 جون ( اردولیکس) نوئیڈا کے فلم سٹی کے ایک اسٹوڈیو میں منعقدہ فیشن شو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔شو میں لگائے گئے لائٹنگ کا بھاری المونیم فریم ( لائٹنگ ٹرس)  ماڈل پر گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک اور ماڈل کو چوٹیں آئیں اور اسے  فوری طور پر سیکٹر 27 کے کیلاس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔ سیکٹر 20 تھانے کے تحت فلم سٹی کے ایک اسٹوڈیو میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 24 سالہ ماڈل وینشیکا چوپڑا کے طور پر کی گئی ہے، جو گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں دیوانش فلورا ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی تھی۔ جب شو چل رہا تھا، اچانک لائٹنگ کا ٹرس ٹوٹ گیا اور وینشیکا پر گرا۔ شدید زخموں کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے میں بوبی راج نامی ماڈل بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

 

پولیس شو کے منتظمین اور لائٹنگ ٹرس لگانے والوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ منتظمین نے فیشن شو کے انعقاد کی اجازت نہیں لی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک متاثرین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور شکایت کی بنیاد پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button