ڈیرا سچا سودا کے گرمیت رام رحیم سنگھ کو عمر قید کی سزا

ہریانہ:ہریانہ پنچکولہ (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کی انتظامی کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ قتل کے تقریباً 19برس پرانے معاملہ میں ڈیرا پرمکھ گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ قبل ازیں گزشتہ آٹھ اکتوبر کو عدالت نے اس معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کے لئے 12اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اس دن ڈیرا پرمکھ کی طرف سے ان کے اور ڈیرا کی طرف سے کئے جارہے سماجی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کرکے سزا میں رحم کی اپیل کی گئی تھی۔ اس عدالت نے اس پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا پر فیصلہ اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا۔