جرائم و حادثات

غیرمردوں سے بات نہ کرنے کا تحریری تیقن دینے کی خواہش۔ انکارپرشوہرنے کردیا بیوی پرقاتلانہ حملہ

گنٹکل: ریاست آندھراپردیش میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں ایک شوہرنے بیوی سے تحریری طورپر غیرمردوں سے بات نہ کرنے کا تیقن دینے کی خواہش کی، انکارپراس نے اپنی بیوی پرقاتلانہ حملہ کردیا۔ ضلع اننت پور، گنٹکل کی انتھونی کالونی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا کی شادی 15 سال قبل ایک شخص سے ہوئی۔ انھیں دو بچے ہیں۔ شوہربیوی ترکاری فروخت کیا کرتے ہیں۔ اس دوران شوہرکو اپنی بیوی پرشک ہوگیا اوراس نے بیوی کو غیرمردوں سے بات چیت سے منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات لکھ کردے کہ وہ کسی اورسے بات نہیں کرے گی۔ بیوی نے انکارکردیا جس پربرہم شوہرنے اس پرخنجر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ون ٹاون پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button