ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع کے منڈل پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم دھنواڑہ میں ’’ یوم خود اختیاری‘‘ پروگرام

نارائن پیٹ ضلع کے منڈل پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم دھنواڑہ میں ہفتہ کے روز ’’ یوم خود اختیاری‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں دسویں جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے ڈی ای او ‘ ڈپٹی ای او ‘ ایم ای او ‘ ہیڈ ماسٹر ‘ پی ای ٹی اور اساتذہ کا کردار ادا کیا ۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدالمجیب پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج دھنواڑہ‘ مسٹررمیش شیٹی کامپلکس ہیڈ ماسٹر دھنواڑہ شریک تھے ۔علاوہ ازیں اولیائے طلبہ اور عمائدین شہر نے بھی اس پروگرام کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلباء وطالبات کی کارکردگی کی ستائش کی۔ بعد ازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر اسکول کی ترقی وترویج میں تعاون کرنے والے ہیلپنگ ہائینڈ ٹیم کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر و عملہ نے تہنیت پیش کی۔ قبل ازیں صدر معلمہ محترمہ افسر سلطانہ ، تلگو مدرس مسٹر لکشمیا و دیگر اساتذہ نے مہمانان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button