دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جھوٹی

 ممبئی:شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو سانس لینے میں شکایت کے بعد کل ممبئی کے ہاسپٹل میں دا خل کرایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ‘شہنشاہ جذبات‘ کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 98 سالہ اداکار دو تین دنوں میں اپنے گھر واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے دلیپ کمار کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ واٹس ایپ پر پھیلائی جارہی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ دلیپ کمار کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سائرہ بانو نے ٹوئٹ کیا۔انھوں نے لکھا کہ  صاحب کی حالت مستحکم ہے۔ آپ نے ان کی صحت کے لیے دل سے جو دعائیں کی ہیں اس کے لیے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس ہو جائیں گے۔ انشا اللہ۔