تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔حیدرآباد دیشا انکاونٹرفرضی۔ سرپورکرکمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی

نئی دہلی 20 مئی( اردو لیکس) سرپورکرکمیشن نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد میں دیشا معاملہ میں ہوا انکاونٹرفرضی ہے۔ جسٹس وی ایس سرپورکرکمیشن نے آج اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ 387 صفحات پرمشتمل رپورٹ میں کمیشن نے خیال ظاہرکیا کہ اس معاملہ میں پولیس ملازمین پرقتل کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جانی چاہئے۔ چیف جسٹس کی زیرقیادت بنچ نے واضح کیا کہ دیشا ملزمین کے انکاونٹر کےکیس میں کس طرح کی کاروائی کی جانی چاہئے اس کا فیصلہ تلنگانہ ہائیکورٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے مضافات میں نوجوان لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اورقتل کی واردات کے بعد ملزمین انکاونٹرمیں مارے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے دیشا قتل ملزمین کے انکاونٹر واقعہ کی تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ جج پر مشتمل تین رکنی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔اس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے سابق جج وی ایس سرپورکر کی سربراہی میں یہ کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن میں سابق سی بی آئی آفیسر کارتیکرن اور وی این ریکھا شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button