تلنگانہ

اقلیتوں کو بھی بغیر بینک لنک کے ایک ، ایک لاکھ روپے دینے تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ کا اعلان

حیدرآباد _ 20 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ نے قرضہ جات کے درخواست داخل کرنے والے تمام اقلیتوں کے لیے ایک  ایک لاکھ روپے بغیر بینک لنک کے 10 دن میں جاری کئے جائیں گے۔

وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ  یندووں کو دی جانے والی ایک لاکھ اسکیم ، اقلیتوں کے لیے بھی عمل کرنے کی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ہدایت دی ہے  جلد ہی اس اسکیم پر عمل آوری ہوگی۔  حیدرآباد کے جل وہار  میں اقلیتی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیر داخلہ محمود علی کے ساتھ مختلف اقلیتی کارپوریشنوں کے  چیرمین  کو تہنیت پیش کی گئی۔

 

 

اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اقلیتوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور کہا کہ محمود علی کو دو میعاد کے لیے وزیر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک کو اقلیتوں  لایا گیا  جس طرح  کلیان لکشمی  ہندوؤں کے لیے لایا گیا

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک بات کہتی ہے اور ایک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس  حکمرانی کی وجہ سے ملک میں مسلمان اب بھی غریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اس سال بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 2200 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button