واٹس ایپ پرطلاق خاتون کی خودکشی

بنگالورو: شوہرکی جانب سے واٹس ایپ پرطلاق کا پیغام بھجوانے پرایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کوڑگوضلع کے کونجلی میں پیش آیا۔ اس ماہ کی 4 تاریخ کو 26 سالہ خاتون امیرہ کو انکے شوہر نے واٹس ایپ پرطلاق دے دی جس پردل برداشتہ خاتون نے کل پھانسی لے لی۔ پولیس کے مطابق مزید جہیز کے مطالبہ کی عدم تکمیل پرشوہرنے طلاق دے دی پولیس نے اس معاملہ میں شوہراورسسرالی رشتہ داروں کے خلاف کیس درج کرلیا۔