اومیکرون، عوام جھوٹے پرو پیگنڈوں پر یقین نہ کریں

ڈائیرکٹر محکمہ صحت عامہ تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے صحت عامہ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ لوگ کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے کیسس کے اندراج سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔ ہندوستان میں اب تک اسکا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نئی قسم کے کیسس سامنے آتے ہیں تو حکومت خود اس کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون کے پیش نظر 12 ممالک کے مسافروں پر پابندیاں عائد ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ آج آدھی رات سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے آر ٹی پی سی آر کے امتحانات لازمی ہوں گے۔ جن کا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں ہاسپٹل منتقل کیا جائے گا۔ 12 ممالک سے جہاں کیسس کی نشاندہی ہوئی ہے وہاں سے 40 سے زیادہ لوگ ریاست آئے ہیں۔ ان‌تمام‌کی کورونا کی رپورٹ منفی آئی اور ان تمام کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 14 دن تک ان کی صحت کی نگرانی کی جائے گی۔