تلنگانہ

کانگریس پارٹی کی جانب سے بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کیلئے خصوصی غلاف کی روانگی

حیدرآباد ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کیلئے خصوصی غلاف روانہ کیا گیا۔  غلاف مبارک کو کانگریس کے اقلیتی قائدین کے حوالے کیا تاکہ اسے عرس شریف کے موقع پر پیش کیا جاسکے۔

 

چیف منسٹر و صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، سابق سی ایل پی لیڈر محمد علی شبیر، حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر سمیر ولی اللہ، ترجمان پردیش کانگریس سید نظام الدین اور دیگر اقلیتی قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ سمیر ولی اللہ نے بتایا کہ حضرت غریب نوازؒ کے 812 ویں عرس شریف کے موقع پر خصوصی چادر پیش کی جائے گی اور ملک میں امن وامان اور عوامی بھلائی کے حق میں دعا کی جائے گی۔

 

اس موقع پر سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ ہر سال عرس شریف کے موقع پر بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین شرکت کرتے ہیں۔ ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ چادر کی پیشکشی کے بعد تلنگانہ میں عوام کی بھلائی، امن و امان اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button