نیشنل

دوسرے مذہب اور اس کے پیروکاروں کی تذلیل یا توہین کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بی جے پی کارکنوں کو پارٹی کی ہدایت

نئی دہلی: پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف عالم اسلام میں پائی جانے والی برہمی اوردباو کے درمیان حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہب یا اس کے پیروکاروں کی توہین کرنے کے خلاف ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام مذاہب اور فرقوں کا احترام کریں اور کسی دوسرے مذہب اور اس کے پیروکاروں کی تذلیل یا توہین کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کسی بھی مذہب اور اس مذہب کے کسی بھی فرد کی توہین کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ کل پارٹی نے اپنے دوترجمانوں کو برخواست کردیا تھا اس کے فوری بعد یہ بیان جاری کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button