تلنگانہ

ائمہ موذنین کے مارچ تک کے اعزازیہ کی بہت جلد اجرائی۔ اکبر الدین اویسی کی نمائندگی پر چیف منسٹر تلنگانہ کی حکام کو ہدایت

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ کی نمائندگی پر عید سے قبل ائمہ و موذنین کے تین ماہ کے اعزازیہ کی اجرائی کا تیقن دیا ہے۔

 

امکان ہے کہ عید بہت جلد تمام ائمہ و مو زمین کے بینک اکاونٹس میں رقم منتقل کردی جائے گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے جناب اکبر اویسی نے اس سلسلے میں بات چیت کی اور ان کو اس اہم مسئلہ سے واقف کروایا جس پر چیف منسٹر نے فینانس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی

 

کہ وہ فوری رقم جاری کریں۔ توقع کے کہ اگلے دو دنوں میں مارچ تک کا اعزاز یہ جاری کردیا جاۓ گا اس سلسلے میں چیف منسٹر نے جناب اکبر الدین اویسی کو تیقن دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button