تلنگانہ

کانگریس کے وعدے جھوٹ پر مبنی۔۔ مدھیرا کے جلسہ عام سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا خطاب

کانگریس کو 20 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی ملنے والی نہیں ہے

کانگریس پارٹی کے وعدے جھوٹ پر مبنی۔۔ کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کو صرف تین گھنٹہ ھی برقی سربراہی کی جائے گی۔۔۔ بی آر ایس امیدوار کمل راج کو کامیابی سے ہم کنار کرنے پر مدیرا اسمبلی حلقہ کے لیے دلت بندھو اسکیم پر مکمل عمل آوری کیجائے گی۔۔۔

 

ان خیالات کا اظہار کھمم ضلع کے مدیرا میں منعقدہ پرجا آشرواد جلسہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کیا آج کھمم ضلع کے مدیرا اسمبلی حلقہ میں منعقدہ پرچا آشرواد جلسہ سے چیف منسٹر کے سی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کانگریس کا کام ہی عوام کو دھوکہ دینا ہے اور کانگریس پارٹی کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہ کرنے کی چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے اپیل کی۔  مدیرا اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار کمل راج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مدیرا اسمبلی حلقہ میں صد فیصد دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری کرنے کا وعدہ کیا ۔

 

تلنگانہ میں اگر کانگریس حکومت آتی ہے تو تلنگانہ کو تاریکی میں ڈکھیلنے کا کام کریں گی اور تلنگانہ کے کسانوں کو صرف تین گھنٹہ برقی سربراہ کریں گی۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ کانگریس کو 20 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل ہونے والی نہیں ہے بی آر ایس پارٹی ہی پھر اقتدار میں آنے والی ہے

 

چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ ملک بھر میں آج تمام ریاستوں میں 4 نمبر پر ہے پچھلے ساڑھے  نو سال میں بی آر ایس کے دور اقتدار میں تلنگانہ کی ہر شعبہ میں جنگی خطوط پر ترقی ہوئی ہے چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مدیرا کے موجودہ رکن اسمبلی بھٹی وکرا مارکا ہے جو کانگریس پارٹی سے ہیں بھٹی وکرا مارکا نے مجھ سے پوچھا بھی نہیں  اس کے باوجود میں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدیرا اسمبلی حلقہ کے لیے دلت بندھو اسکیم منظور کیا۔  کے سی آر نے کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں کے عوام کی یکساب ترقی ہو یہی بی آر ایس حکومت چاہتی  ہے

 

چیف منسٹر کے سی آر نے مدیرا اسمبلی حلقہ کے عوام سے گزارش کی ہے کہ بی آر ایس امیدوار کمل راج کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔انھوں نے بھٹی وکرا مارکا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھٹی وکرا مارکا سے کچھہ ہونے والا نہیں ہے 2014 سے قبل مدیرا اسمبلی حلقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا  تھا  بی آر ایس کے حکومت میں آنے کے بعد مدیرا اسمبلی حلقہ کو کھمم سے 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button