نیشنل

15 لاکھ سے زیادہ کی بدعنوانی کو ہی کرپشن سمجھا جائے: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی منطق

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جناردھن مشرا جو عموماً اپنے عجیب و غریب بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، ایک بار پھر موضوع بحث بن گئے ہیں۔ جناردھن مشرا نے کہا ہے کہ سرپنچ کو پندرہ لاکھ تک کی کرپشن کرنے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ وہ الیکشن میں بھاری رقم خرچ کر کے کامیاب ہوتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر15 لاکھ سے زائد کی بدعنوانیوں کے معاملہ میں کوئی سرپنچ ملوث ہوتاہے تواس کی شکایت ان سے کی جائے۔ ان کا یہ بیان سوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ رکن پارلیمنٹ ریوا میں ”موجودہ چیلنجس اورمیڈیا کے رول” کے زیرعنوان سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کئی لوگ سرپنچوں کے خلاف رشوت کے معاملہ کی شکایت ان سے کررہے ہیں، رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد رشوت کا معاملہ ہوتو ہی ان سے شکایت کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button