تلنگانہ

تعمیر ملت کے 73 ویں یوم رحمتہ العالمین ﷺ اسپورٹس مقابلوں کی آج افتتاحی تقریب

حیدرآباد 28 ستمبر ( پریس نوٹ ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام 73 ویں یوم رحمتہ العالمین ﷺ اور یوم صحابہ کے ضمن میں اس سال سے نومختلف گیمس واسپورٹس کے مقابلے منعقد کئے جار ہے ہیں۔ ان مقابلوں کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور اصلی تلبینہ کے تیار کنندگان نے اسپانسر کیا ہے ۔کرکٹ والی بال کبڈی اور فٹ بال میں نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔جبکہ کراٹے، آرمس ریسلنگ شوٹنگ کوڈنگ اور روبوٹکس میں شیلڈ اور میمنٹو دیئے جائیں گے ، جمعرات 29 ستمبر کو 2:30 بجے دن ریڈ ہلز پلے گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی ۔صدر تنظیم جناب محمد ضیا الدین نیر صدارت کریں گے ۔ مولانا ڈاکٹر مشتاق احمد صدرنشین شفا ہاسپٹل بنگلور ہوں گے۔ صدر استقبالیہ جناب محمد لطیف خان مہمان خصوصی جناب انوراحمد مینیجنگ ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکڈیمی مہمان اعزازی ہونگے ۔ معتمد استقبالیہ جناب محمد سیف الرحیم قریشی نے بتایا کہ یکم تا6 اکتوبر کو ریڈ ہلز گراؤنڈز میں کرکٹ ٹورنمنٹ یکم اکتوبر اور 2اکتوبر کو پٹیل پلے گراؤنڈ شاہ علی بنڈہ میں والی بال یکم تا 13 کتو بر کوریڈ ہلز گراؤنڈز میں فٹبال ٹورنمنٹ ہوگا۔ 2اکتوبر کو ایم ایس اکیڈیمی مانصاحب ٹینک میں کوڈنگ’ 3 اکتوبرکو کبڈی گراؤنڈ چندرائن گٹہ میں کبڈی ٹورنمنٹ 14اکتوبر کو سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں شوٹنگ کے 15اکتوبر کو ایم ایس اکیڈیمی مانصاحب ٹینک میں روبوٹکس کے 17اکتوبر کو وکٹری انڈور اسٹیڈیم چادر گھاٹ میں کراٹے اور آرمس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button