اسپشل اسٹوری

شراب پی کرکلاس میں سوگیا یہ ٹیچر۔ ضلع محبوب نگرمیں عجیب وغریب واقعہ

محبوب نگر: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگرمیں ایک ٹیچراسکول میں شراب پی کرسوگیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ واقعہ ہے جڑچرلہ منڈل کے چٹی بوئن پلی کے پرائمری اسکول کا جہاں 25 طلباء زیرتعلیم ہیں۔ اس اسکول میں ایک ہی ٹیچرہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ٹیچرروزانہ شراب پی کرکلاس میں آتا ہے اورسوجاتا ہے۔ اس بات کا علم ہونے پر28 مارچ کو گاوں والے اسکول پہنچ گئے اوراس بات سےعہدیداروں کو واقف کروایا گیا اطلاعات ہیں کہ انھوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کورپورٹ پیش کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button