بلیک فنگس سے متاثرہ نرس کی ہاسپٹل میں خودکشی

تروپتی: ریاست آندھراپردیش کے تروپتی میں واقع کوویڈ ہاسپٹل میں بلیک فنگس سے متاثرہ نرس نے پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ سویمس ہاسپٹل کے میڈیسن وارڈ میں پیش آیا۔ ضلع نیلورسے تعلق رکھنے والی جیہ اماں کورونا سے روبہ صحت ہونے کے بعد بلیک فنگس سے متاثرہوگئی تھی۔ اسے علاج کیلئے سویمس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں اس نے علاج کے دوران یہ انتہائی قدم اٹھایا۔