نیشنل

دہلی میں مزید سخت پابندیاں۔ خانگی دفاتر بھی بند

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے کیسس میں اضافہ پیش نظر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی کے تمام خانگی دفاتر کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اورملازمین کو ورک فرم ہوم کی سہولت فراہم کی گئی ہے، یہ احکامات دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نئی پابندیوں کے بعد دہلی میں تمام ریسٹورینٹس اوربارس بھی بند رہیں گے، کھانے پینے کی اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button