جرائم و حادثات

کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلتے ہی نوجوان نے ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ دی

چتور: کورونا سے متاثرہونے پرخوفزدہ شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں پیش آیا۔ 30 سالہ وجئے اچاری ساکن کپم نے کل رات گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخرزہرپی لیا تھا اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ کورونا سے متاثرہے، اس بات کا پتہ چلنے کے بعد اس نے ہاسپٹل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی اوراس کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کے خوف سے اس نے اپنی جان دے دی ہے۔

چند دن قبل حیدرآباد کے راجندرنگرعلاقہ میں نوین نامی شخص نے زہرپی کرخودکشی کرلی تھی۔ دراصل وہ کورونا سے متاثرہوگیا تھے اورپھراسے بلیک فنگس بھی ہوگیا۔ علاج کے بعد بھی وہ صحت کے مسائل سے دوچارتھا اوراس نے 13 جنوری کو زہرپی لیا تھا اور15 جنوری کو اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button