تلنگانہ

ہارٹ اٹیک، مریض اوراس کا علاج کرنے والے ڈاکٹردونوں کی موت۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں افسوسناک واقعہ

ہارٹ اٹیک، مریض اوراس کا علاج کرنے والے ڈاکٹردونوں کی موت

کاماریڈی: قلب پرحملہ سے متاثرمریض کا علاج کرنے کے درران ڈاکٹرکوبھی دل کا دورہ پڑا جس کے نیتجہ میں ان دونوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔ ضلع کے گاندھاری منڈل کے حجل تانڈہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو سینے میں درد کی شکایت پرعلاج کیلئے ایک نرسنگ ہوم سے رجوع کیا گیا۔ مریض کا علاج کرنے کے دوران ڈاکٹرلکشمن کو بھی دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹرکی موت ہوگئی جس کے بعد مریض کو دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ اس کی بھی موت ہوگئی۔

ڈاکٹر لکشمن

متعلقہ خبریں

Back to top button