حیدرآباد میں مکان کی دیوارمنہدم

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسیٰ نگر، چادرگھاٹ علاقہ میں کل رات بارش کے دوران ایک مکان مکان کی دیوارمنہدم ہوگئی۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، مکین کرشماتی طورپرمحفوظ رہ گئے۔ احتیاطی اقدام کے طورپرمنہدمہ مکان میں رہنے والوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہرحیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہہ سے شہریوں کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔