نیشنل

اومیکرون کا خوف،ڈاکٹرنے بیوی اوربچوں کو قتل کردیا۔اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ

نئی دہلی (اردولیکس) اومیکرون کے خوف سے ایک ڈاکٹرنے اپنے ارکان خاندان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات ریاست اترپردیش کے کانپورمیں پیش آئی۔

مقامی ڈاکٹر55 سالہ سشیل سنگھ اپنی بیوی 50 سالہ چندرا پربھا،21 سالہ بیٹے شکھرسنگھ اوربیٹی 16 سالہ خوشی سنگھ کے ساتھ کلیان پورمیں مقیم تھا۔ سشیل سنگھ ایک خانگی ہاسپٹل میں فورینسک کا ہیڈ بتایا گیا ہے۔ وہ روزانہ ہاسپٹل سے رجوع ہونے والے کورونا کے مریضوں کودیکھتے ہوئے ڈپریشن میں تھا۔ اس دوران کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے آتے ہی وہ مزید خوفزدہ ہوگیا اوراس نے یہ طئے کرلیا کہ یہ ویریئنٹ سب کو ختم کردے گا اوروہ کسی دن اپنی اس وائرس کی زد میں آجائے گا۔

اسی خوف میں اس نے اپنے بیوی بچوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کا قتل کردیا۔ ڈاکڑنے بیوی کے سرپرہتھوڑے سے حملہ کیا اوربچوں کے گلے گھونٹ دئیے۔ بعد ازاں اس نے اپنے بھائی سنیل سنگھ کو فون پربیوی بچوں کو ماردینے کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button