جنرل نیوز

زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ ذمہ دار اں عہدیداروں عبدالملک شارق سید مجیب علی مرزا افضل بیگ کی پریس کانفرنس

اجتماعی نظم زکوٰۃ کے ذریعہ حقیقی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے  کی جارہی ہے عامتہ المسلمین سے تعاون کی اپیل

نظام آباد: 22/ مارچ(اردو لیکس ) اجتماعی نظم زکوٰۃ کے ذریعہ حقیقی ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار عبد الملک شارق سکریٹری زکوۃ انڈیا سنٹر نے آج دوپہر انٹرگرل فاؤنڈیشن اسکول میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے زکوٰۃ انڈیا سنٹر یونٹ نظام آباد کی جانب سے سال 2022-23 کے دوران انجام دی گئی

 

تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال کے دوران (551) درخواست موصول ہوئی جن میں سے (42) افراد کا انتخاب کیا گیا اور انہیں روزگار پروگرام، تعلیمی وظائف اور مواسات زمروں کے تحت ان میں زکوٰۃ کی تقسیم عمل لاتے ہوئے انہیں معاشی طور پر مدد کی گئی عبد الملک شارق نے بتایا کہ مستحق افراد مسلسل مدد کرکے انہیں خود مکتفی بنانا اور آئندہ کچھ سالوں میں ان کو بھی زکوٰۃ ادا کرتے کے لائق بنانے کی سعی کی جاتی ہے

 

انہوں نے بتایا کہ صاحب استطاعت احباب سے زکوٰۃ انڈیا سنٹر نظام آباد کی جانب سے مجموعی طور پر (4) لاکھ 76 ہزار پانچ سو روپے جمع کئے گئے تھے جن میں سے29 افراد کو 3 لاکھ 52 ہزار 6 سو روپے روزگار پروگرام کے تحت تقسیم کئے گئے 4 طالبات کو ماہانہ دو ہزار روپے تعلیمی وظائف اور 9 افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے زکوۃ سنٹر انڈیا کی جانب سے مختلف مقامات پر QR کوڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعہ صاحب استطاعت افراد اپنی زکوۃ کو با آسانی ادا کرسکتے ہیں۔

 

سید مجیب علی رکن مقامی مشاورتی مجلس زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد نے بتایا کہ مستقبل میں زکوۃ سنٹر انڈیا کو ملی ادارہ بنانے کیلئے اقدامات ملت کے دیگر سماجی اصلاحی تنظیموں سے بہتر اشتراک عمل مستحقین کی رہنمائی اور خصوصی پروگرام کے اجلاس کے علاوہ صنعتی و تجارتی بشمول تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے بھی کوشش کی جائے گی۔ مرزا افضل بیگ تیجان نے کہا کہ ملک گیر سطح پر زکوۃ سنٹر انڈیا کے شاخیں قائم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر نظام آباد میں گذشتہ ایک سال قبل اس یونٹ کا قیام مارچ 2022 ء میں عمل میں لایا گیا۔

 

معاشرہ میں موجود کمزور لوگوں کی مدد اس کا ایک اہم مقصد ہے۔ زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد کیلئے عامتہ المسلمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ فراہم کریں تاکہ اس کے قیام کے مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ اس موقع پر اراکین زکوٰۃ سنٹر انڈیا شاخ نظام آباد عبدالرحمن بازرارہ، محمد عمر ہاشمانی، محمد زعیم، محمد غوث پاشاہ، محمد فضل اللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button