کابینہ سے برطرف ای راجندر نے بلٹ پروف گاڑیوں کے قافلہ کو واپس کردیا

 حیدرآباد: مختص اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف ای راجندر نے اپنی بلٹ پروف گاڑیوں کے قافلہ کو واپس کردیا۔رکن اسمبلی کو ملنے والے گن مین کے سوا دیگر سیکوریٹی بھی انہوں نے واپس کردی ہے۔وہ میڑچل ملکاجگری ضلع کے شاہ میر پیٹ میں واقع اپنی قیامگاہ سے کریم نگر کے حضورآباد ٹاون روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ضلع میدک میں اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پرچیف منسٹر نے ان کوکابینہ سے برطرف کردیا ہے۔