ایجوکیشن

8/ جون سے TS-EAMCET کی تبارک ہائی اسکول نظام آباد میں مفت کوچنگ CEDM کوآرڈنیٹر نظام آباد کا اعلامیہ

نظام آباد:26/ مئی (ای میل) نظام آباد CEDM کوآرڈنیٹر کی اطلاع کے بموجب سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز CEDM، عثمانیہ یونیورسٹی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت کی جانب سے TS-EAMCET مفت کوچنگ کا 8/ جون 2022 ء سے تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے کوچنگ منعقد کی جائے گی۔ کوچنگ 30 یوم ہوگی۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TS-EAMCET کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں اس مفت کوچنگ سے استفادہ حاصل کریں۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تدریس کے ماہر اساتذہ کی خدمات اس کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ آن لائن کردہ رجسٹریشن فارم کی زیراکس کاپی دو عد د فوٹو، انٹر سال اول کا زیراکس میمو، سال دوم کا ہال ٹکٹ کا زیراکس کاپی ساتھ میں منسلک کریں۔ دفتری اوقات میں فارم کی خانہ پری عمل میں لائی جائیگی۔ TS-EAMCET رجسٹریشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6/ جون مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button