ایجوکیشن

عثمانیہ یونیورسٹی شروع کرے گی ، ڈگری میں بی اے کرنے والوں کو پی جی میں ایم ایس سی کورس!

عثمانیہ یونیورسٹی شروع کرے گی ، ڈگری میں بی اے اور پی جی میں ایم ایس سی کورس!

حیدرآباد _ 9 دسمبر ( اردو لیکس) کیا ڈگری میں بی اے اور پی جی میں ایم ایس سی کرنا ممکن ہے؟ اب سے یہ  ممکن ہونے جا رہا ہے۔ تلنگانہ میں پہلی بار، عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری اور پی جی سطح پر ملٹی ڈسپلینری پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تلنگانہ کونسل فار  ہائر ایجوکیشن نے پہلے ہی ڈگری سطح پر بکیٹ سسٹم کے ذریعے آرٹس اور سائنس کے مضامین  پیش کر رہا ہے۔ یہ طلباء کو مختلف برانچ کے مضامین پڑھنے کی اجازت دیتا ہے۔ جس کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی بھی طلبہ کو  ڈگری میں ایک اور PG میں دوسرا برانچ کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرنے کی فیصلہ کیا  ہے

 

۔جس سے  ڈگری میں BA کا طالب علم PG میں ایم ایس سی کورس کا انتخاب کر سکے گا۔ وہ طلبہ جنہوں نے ڈگری میں سائنس کے مضامین اختیار کئے ہیں  وہ PG میں MA کورسز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔طلبہ کو دلچسپی کے مطابق مضامین کا انتخاب ممکن ہے۔ طلبہ کا انتخاب کامن پی جی انٹری ٹیسٹ (سی پی جی ای ٹی) پر مبنی ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر نے ملٹی ڈسپلینری پالیسی کا مطالعہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ڈین کے ساتھ یونیورسٹی کے او ایس ڈی ریڈی نائک کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔یہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی جس میں اس پالیسی کو کیسے لاگو کیا جائے؟ کون سے کورسز شامل کئے جائیں۔ سلیکشن کا عمل کیسا ہو ۔  طلبہ اور پروفیسرز کی کیا رائے ہے..؟

 

کمیٹی ایسے جامع مسائل کا مطالعہ کرے گی۔ کمیٹی کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر عثمانیہ یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس  میں بحث اور فیصلہ کیا جائے گا۔ اس پالیسی کو اگلے تعلیمی سال سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں جے این یو پہلے ہی اس قسم کی پالیسی کو نافذ کر رہی ہے۔ کمیٹی کے ارکان وہاں کے طریقوں کا مطالعہ کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button