حضور آباد اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں داخلے جاری

حضور آباد اقلیتی اقامتی اسکول و کالیج میں داخلے جاری

کے۔ کومارا سوامی صدر مدرس حضورآباد اقلیتی اقامتی اسکول و کالیج برائے طلبہ کے اطلاع کے بموجب حضورآباداقلیتی اقامتی اسکول و کالیج میں پنچم تا ہشتم اورایم پی سی و بی پی سی میں داخلے جاری ہیں۔ داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل تا 20 مئ2021ء آن لائن داخل کیا جائیگا ۔ اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے اس ویب سائٹ tmreis.telangana.gov.in پر آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت اعلی و معیاری قیام و طعام کے ساتھ معیاری تعلیم اقلیتی اقامتی اسکول و کالیج میں دے رہی ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکول و کالیج برائے طلبہ حضور آباد میں داخلے کیلئے اسکول میں بھی درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔ اولیائے طلبہ سے درخواست ہیکہ مزید تفصیلات کیلئے اقلیتی اقامتی اسکول حضورآباد سے ربط کریں۔درخواست داخل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات’ آدھار کارڈ’ انکم سرٹیفکیٹ’ کیاشٹ سرٹیفکیٹ’ بونوفائیڈ سرٹیفکیٹ۔مزید معلومات کے لئے 7331170850,9866840876 پر رابطہ کریں