کریم نگر مغدم پور اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے جاری

 

پداپلی: 1مئی (اردو لیکس) چندرا موہن پورانڈلہ صدر مدرس کی اطلاع کے بموجب اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر ٣ واقع مغدم پور میں پنچم تا ہشتم داخلے جاری ہیں۔ داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل تا 20 مئ2021ء آن لائن داخل کیا جائیگا اس طرح جماعت ششم تا ہشتم کے بقایا (بیاگ لاگ) مخلوعہ نشستوں کو بھی پر کیا جائے گا۔ اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے اس ویب سائٹ tmreis.telangana.gov.in پر آن لائن درخواست گذاری کریں۔ ریاستی حکومت اعلی و معیاری قیام و طعام کے ساتھ معیاری تعلیم اقلیتی اقامتی اسکولوں میں دے رہی ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر ٣ میں داخلے کیلئے مغدم پور اسکول میں بھی درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر برائے طلبہ ٣ سے ربط پیدا کریں۔درخواست داخل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات’ آدھار کارڈ’ انکم سرٹیفکیٹ’ کیاشٹ سرٹیفکیٹ’ بونوفائیڈ سرٹیفکیٹ۔مزید معلومات کے لئے 7995057914,9642343786پر ربط پیدا کریں۔