اقلیتی اقامتی کالج کے ووکیشنل کورسس میں داخلے جاری

 

محمد استقام الدین سینیر اسسٹنٹ/ڈپٹی وارڈن اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر برائے طلبہ ٣ کے اطلاع کے بموجب صدر مدرس چندرا موہن پورانڈلہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ ٣ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ ٣ واقع مخدوم پور vocational کالیج کے لئے اپ گریڈ ہوا ہے جس میں کنسٹرکشن ٹکنالوجی (سی ٹی) اور ٹوریزم اور ہاسپٹالٹی منیجمنٹ (ٹی ہیچ ایم) دو سالہ ووکیشنل کورسس رکھے گئے ہیں اس قیمتی موقعہ سے خواہش مند طلبہ سےاستفادہ کی خواہش کی ہے جہاں مفت میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین رہائشی انتظامات موجود ہے اولیائے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے اس موقعہ کا فائدہ اٹھائے۔داخلے جاری ہیں مزید معلومات کے لئے 7995057914,9642343786پر رابطہ کریں۔