اقلیتی اقامتی اسکول جوبلی ہلز میں داخلے جاری

حیدرآباد _ حیدرآباد کے جوبلی ہلز اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات کے  صدر مدرس ناگا سورنہ کی  اطلاع کے بموجب جوبلی ہلز اقلیتی اقامتی اسکول میں پنچم تا ہشتم داخلے جاری ہیں۔ داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل تا 20 مئ2021ء آن لائن داخل کیا جائیگا اس طرح جماعت ششم تا ہشتم کے بقایا (بیاگ لاگ) مخلوعہ نشستوں کو بھی پر کیا جائے گا۔ اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے اس ویب سائٹ tmreis.telangana.gov.in پر آن لائن درخواست گذاری کریں۔ ریاستی حکومت اعلی و معیاری قیام و طعام کے ساتھ معیاری تعلیم اقلیتی اقامتی اسکولوں میں دے رہی ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات جوبلی ہلز میں داخلے کیلئے اسکول میں بھی درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔ اولیائے طلبہ سے درخواست ہیکہ مزید تفصیلات کیلئے اقلیتی اقامتی اسکول جوبلی ہلز سے ربط پیدا کریں۔درخواست داخل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات’ آدھار کارڈ’ انکم سرٹیفکیٹ’ کیاشٹ سرٹیفکیٹ’ بونوفائیڈ سرٹیفکیٹ۔مزید معلومات کے لئے 7995057898,9703296221 پر ربط کریں۔