تلنگانہ

کاماریڈی کے ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے 4 کونسلرس نے استعفی پیش کردیا

کاماریڈی _ 19 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی بلدیہ کے 4 کانگریس کونسلرس نے میں ماسٹر پلان کی مخالفت کرتے ہوئے کسانوں کی تائید میں اپنے استعفی پیش کردئے ۔کانگریس کے 4 ارکان بلدیہ نے کاماریڈی بلدیہ کا ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کے لیے اپنے استفعی کے مکتوب سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو پیش کردیئے ۔ استعفی پیش کرنے والوں میں وارڈ نمبر 48 سید انور احمد ،وارڈ نمبر 31 گیانیشوری روی ، وراڈ نمبر 3محمد علی اسحاق عرف شیرو،  وارڈ نمبر 37 پی شیوا شامل ہیں کسانوں کو انصاف دلانے اور ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے محمد علی شبیر کی ترغیب پر ان کونسلرس نے اپنے استعفے پیش کئے ہیں جس پر کسانوں نے کانگریس اور کانگریسی قایدین کا شکریہ اداکیا اس موقع پر ضلع صدر کانگریس کیلاش سرنیواس پی ارجو موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button