پروفیسر بی جے راؤ،سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر مقرر

حیدرآباد _ ڈاکٹر باسوتھکر جگدیشور راو ( بی جے راؤ) کو سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد  کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام  ناتھ کووند نے انہیں وائس چانسلر مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بی جے راؤ فی الحال تروپتی کے آئی آئی ایس ای آر میں پروفیسر ہیں۔ وہ پانچ سال تک ایچ سی یو کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ۔