جنرل نیوز

خانہ پور شہر قاضی ثناء الرحمن کی شادی و ولیمہ

خانه پور۔خازپور شہر گورنمنٹ قاضی ثناء الرحمن ولد مولانا قاضی محمد صدر الدین قاسمی مرحوم کا عقد مسعود سید اسماعیل ساکن محله پنجہ شاہ ، نرمل کی دختر نیک اختر کے ساتھ مسجد سلیم نرمل میں انجام پایا۔ مولانا عبد العلیم قاسمی نائب قاضی امام و خطیب مجد سلیم نرمل نے قضات کے فرائض انجام دیے جبکہ خطبہ نکاح حافظ شکیل مظفر نگر(یو پی) نے پڑھایا اور مولانا عبد العلیم قاسمی نے دعا کی۔گیلکسی فنکشن ہال نرمل میں تقریب استقبالیہ انجام دی گئی بعد ازاں تقریب ولیمہ جے کے فنکشن ہال خانہ پور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب استقبالیہ میں حافظ ذبیر، عارف انصاری ، شعیب اعظم ، وسیم، گلزار ،عابد ، عارف، محمد معاذ احمد، محمد ذبیر و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button