ایجوکیشن

امبیڈکر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

امبیڈکراوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ڈاکٹر بی آرامبیڈکراوپن یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے کنٹرولر ڈاکٹر اے وی این ریڈی نے یہ بات بتائی۔کوویڈ 19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام امتحانات جو 30جنوری تک ہونے والے تھے، ملتوی کردیئے گئے ہیں۔امتحانات کی نئی تواریخ کا جلد اعلان کیاجائے گا۔

قبل ازیں شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات بشمول کلاس ٹسٹ وغیرہ جو 17تا31جنوری ہونے والے تھے،غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے گئے ۔یہ فیصلہ حکومت کے احکام اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن (ٹی ایس سی ایچ ای)کے صدرنشین کی جانب سے جاری کردہ مکتوب کی بنیاد پر کیاگیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button