بگ بریکنگ _ سی بی ایس ای 12 ویں جماعت کے امتحانات منسوخ

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے سی بی ایس ای 12 ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کچھ دیر قبل ہی سینئر وزراء اور اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور تیسری لہر کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے اختتام کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیوٹر پر اس کی اطلاع دی اور کہا کہ نوجوانوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا