جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کی تاریخ کا اعلان

جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کی تاریخ کی  حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا ہے کہ یہ امتحان 3 اکتوبر کو ہوگا۔ اگرچہ اس کا انعقاد 3 جولائی کو ہونا تھا ، لیکن  طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر کورونا کی تباہ کن صورتحال کے سبب اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم نے ٹویٹر پر اطلاع دی  کہ جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان 3 اکتوبر کو ہوگا۔ امتحان میں کوویڈ  قواعد کی مکمل تعمیل میں کی  جائے گی ۔

دوسری طرف جے ای ای مین کے آخری  امتحانات کی تاریخیں حال ہی میں تبدیل ہوگئیں۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے حال ہی میں کہا تھا کہ امتحانات کی آخری  26 ، 27 ، 31 ،جولائی اور یکم اور 2 اگست کو ہوگی۔